سروائکل کینسر سروائکل کینسر سے اب ٹیکہ اندازی کے ذریعہ محفوظ رہا جاسکتا ہے رشتوں کی حفاظت خواتین کی نوجوانی کا اہم جز ہے یا وہ خاندان میں ہو یابذات خود تحفظ بالخصوص شدید ہوجاتا ہے جبکہ سروائکل کینسر کی بات ہو، ہندوستان میں کینسر سے ہونے والی خواتین کی اموات کا پہلا سبب سروائکل کینسر ہے۔(برسیٹ کینسر سے بھی زیادہ) سروائکل کینسر کیا ہے؟ سروائکل کینسر رحم کے نچلے حصہ (خم) کا کینسر ہے سروکس رحم کے داخلہ پر موجود ہوتا ہے جورحم کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ سروائکل کینسر کیسے ہوتا ہے؟ یہ موروثی کینسر نہیں ہے۔ یہ ایک وائرس کے انفیکشن کے سبب ہوتا ہے جو ہیوس پیپلو وائرس (HPV) ہے جو سروکس پر اثر انداز ہوتا ہے یہ ایک عام وائرس ہے اور تناسلی حصہ سے ربط کے سبب منتقل ہوتا ہے ٹیکہ اندوزی کے ذریعہ اب اس وائرل انفیکشن سے بچاجاسکتا ہے۔ زیادہ تر کون سروائکل کینسر کے شکار ہوتے ہیں نوجوان عورتیں عام طور پر HPV انفیکشن کا شکار ہوتی ہے جو مستقبل میں سروائکل کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ہر عورت کو سروائکل کینسر کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ لڑکیوں کو جلد از جلد اس سے محفوظ بنالیا جائے سروائکل کیسنر کی شناخت (تشخیص) کیسے ہوتی ہے؟ اڈوانس اسٹیج تک پہنچنے تک سروائکل کینسر کی عام طور پر علامتیں ظاہر نہیں ہوتی۔ Pop smear جانچ ہی سے ابتدائی مرحلہ میں سروائکل کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ یہ ٹیسٹ بھی صرف HPV انفیکشن کا پتہ لگاتا ہے جس کے بعد یہ کینسر ہوتا ہے یہ انفیکشن کو ہونے سے روک نہیں سکتا۔ اچھی خبرسروائکل کینسر سے اب بچاجاسکتا ہے ٹیکہ اندوزی کے ذریعہ سروائکل کینسر سے بچاجاسکتا ہے اسکے ہونے سے کئی عرصہ قبل ہی ان ٹیکوں کے نتیجہ میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈ یزپیدا ہوتی ہیں یہ اینٹی باڈیزجسم کو HPV انفیکشن سے بچاتے ہیں جب یہ وائرس سروکسپر حملہ کرتے ہیں یہ ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ HPV انفیکشن سے سروکس کو محفوظ رکھ کر ٹیکہ اندوزی سروائکل کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔. کون ان ٹیکوں کولیں نوخیز لڑکیوں کو جلداز جلد یہ ٹیکہ دیوادینے چاہیئے کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کہ دوائی کو بہترین مدافعتی ریسپانس حاصل ہوتا ہے ۔ چونکہ ہر خاتون کو سروائکل کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سے مشورہ لیجیے کہ ٹیکہ اندوزی آپ کیلے مناسب ہے یا نہیں ۔ یہ ویکسن کیسے دیا جاتا ہے؟ کیا یہ محفوظ ہے؟ یہ ٹیکہ 6 ماہ کے وقفہ میں تین ڈوز میں دیئے جاتے ہیں۔ یہ ویکسن محفوظ اور قابل برداشت ہے۔ دیگر ٹیکوں کی طرح ٹیکہ اندوزی کے بعد ہلکا بخار یا سوجن آسکتی