سکل سیل کی بیماری ( ایس سی ڈی ) خون کی ایک جینیاتی خرابی ہے ، جس کی خصوصیت غیر معمولی سرخ خون کے خلیات سے پیدا ہوتی ہے ، جو ہلال یا درانتی کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ یہ بے ترتیب شکل والے خلیے خون کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں، جس سے صحت کی مختلف پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ دنیا کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے والی یہ بیماری غیر متناسب طور پر بھارت میں قبائلی آبادی کو متاثر کرتی ہے۔ قومی سکیل سیل انیمیا کے خاتمے کا مشن ملک میں ایس سی ڈی کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم جولائی ، 2023 ء کو مدھیہ پردیش کے شہڈول میں قومی سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن ( این ایس سی اے ای ایم ) کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد ایس سی ڈی کے تمام مریضوں کو سستی، قابل رسائی اور معیاری نگہداشت فراہم کرنا ہے تاکہ ایس سی ڈی کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے اور 2047 ء تک سکل سیل انیمیا کو ختم کیا جا سکے۔ این ایس سی اے ای ایم نے 17 ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، راجستھان ، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، آسام، اتر پردیش، کیرالہ، بہار اور اتراکھنڈ کی نشاندہی کی ہے ، جہاں ایس سی ڈی کا زیادہ پھیلاؤ ہے ۔ اس مشن کے تحت 0-40 سال کی عمر کے افراد کی اسکریننگ اور انتظام پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں پر ایس سی ڈی کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، مشن پوری حکومت اور پوری سوسائٹی کے نقطہ نظر کے ساتھ مکمل اور فعال تعاون فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ بیماری کو ختم کرنے کے لیے، اسٹریٹجک اقدامات میں یونیورسل اسکریننگ اور جلد پتہ لگانے، بیداری پیدا کرنے اور شادی سے پہلے کی مشاورت اور ابتدائی، ثانوی، اور تیسرے درجے کی نگہداشت کی سطحوں پر متاثرہ افراد کا مجموعی انتظام شامل ہے۔ ریاستوں کی طرف سے اسکریننگ کی کوششوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ تمام ریاستوں کے ذریعے اسکرین شدہ ڈاٹا کو مرتب کرنے کے لیے ایک ڈیش بورڈ اور سکل سیل بیماری پورٹل (National Sickle Cell Anaemia Elimination Mission portal) شروع کیا گیا ہے۔ اسکریننگ کے روایتی طریقوں کے علاوہ، پوائنٹ آف کیئر ٹیسٹوں کو آئی سی ایم آر کے ذریعے منظوری دی گئی ہے اور ان کی توثیق کی گئی ہے نیز ریاستوں کے ذریعہ ان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے تحت سکل سیل بیماری کی روک تھام اور انتظام کے لیے آپریشنل گائیڈ لائن ( Guidelines For Prevention & Management Of Sickle Cell Disease) اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز ( سی ایچ اوز ) ، میڈیکل آفیسرز، کثیر مقصدی کارکنان ( ایم / ایف ) آشاؤں اور اسٹاف نرسوں کے لیے ( Training Materials ) بنیادی دیکھ بھال کے لیے تربیتی ماڈیولز پر رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ سکل سیل سے آگاہی کا دن 19 جون کو عالمی سکل سیل بیماری ( ایس سی ڈی ) آگاہی دن کے موقع پر ، ملک بھر میں ، اس بیماری سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور سکل سیل کی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ PIB